دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 25 اگست 2023ء کو پشاور کے ایک پرائیویٹ کالج میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج سے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی منصوررضا عطاری نے ”روشن مستقبل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹس کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے، سیرت مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا مطالعہ کرنے اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے بعد اسی کالج میں پرنسپل اور ٹیچرز کا بھی دینی حلقہ ہوا جس میں رکن شوریٰ نے انہیں طلبہ کی اچھی تربیت کرنے اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔