دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی منصور رضا عطاری نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں مشہور عالم دین مفتی یاسر کریمی صاحب سے ملاقات کی۔

رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے حوالے سے بتایا جس پر مفتی صاحب نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے لئے دعائیں کیں۔