آج رات مدنی چینل پر نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع
میں حاجی محمد شاہد عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 14 ستمبر 2023ء بروز جمعرات دنیا بھر میں ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکین شوریٰ و مبلغین دعوتِ
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق آج مدنی چینل پر براہ ِراست نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ، مری کالج گراؤنڈ سیالکوٹ سے سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گے۔ اس اجتماع کی خصوصیت یہ ہے کہ اختتام سے قبل جامعۃ المدینہ
سیالکوٹ سے فارغ التحصیل ہونے والے 70 علمائے کرام کی دستار بندی بھی کی جائے گی۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، نورانی مسجد نشتر اسکوئر کراچی میں
رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، جامع مسجد سبحانی اورنگی ٹاؤن کراچی میں رکن
شوریٰ حاجی محمد علی عطاری اور حاجی منصور عطاری جامع مسجد حنفیہ سوڈیوال میں
سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقان رسول سے آج رات ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔