کراچی کے علاقے F.Bایریا بلاک/6میں دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ FGRFکے تحت قائم کئے جانے والے مدنی ہیلتھ کیئر سینٹر (Madani Healthcare Centre) میں 76 ویں جشنِ آزادی کے موقع پر12 اگست 2023ء بروز ہفتہ میگا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس سے مریضوں کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔

میگا فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں اور تیمارداروں کو کسی بھی قسم کی آزمائش سے بچانے کے لئے تجربہ کار عملہ وقتاً فوقتاً ان کی رہنمائی کے لئے موجود رہا۔ تجربے کار مختلف فیلڈ (field) کے کنسلنٹ ڈاکٹرز نے مریضوں کا فری چیک اپ کیااور انہیں مفت دوائیاں بھی فراہم کیں جبکہ کچھ مریضوں کو مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔میگا فری میڈیکل کیمپ میں الٹرا ساؤنڈ(Ultrasound)، E.C.G، ایکسرے(X-ray)، ایکو اور دیگر ٹیسٹ پر 50% ڈسکاؤنٹ دیا گیا۔

میگا فری میڈیکل کیمپ کا مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے دورہ بھی کیا اور اپنے اچھے تاثرات میں دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔