دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں پاکپتن شریف کے شیڈول پر موجود مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ بابا فرید الدین گنجِ شکر رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مزار پر فاتحہ خوانی پڑھی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کروائی نیز وہاں موجود کثیر عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)