27،26،25 اگست 2023ء  کو دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری مدرسۃُ المدینہ بوائز لاہور ڈویژن کے ناظمین کے ساتھ مدنی قافلے میں خیبرپختونخوا سفر پر روانہ ہوئے ۔

دورانِ مدنی قافلہ رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مدرسۃ ُالمدینہ بوائز کے ناظمین کی مختلف موضوعات پر تربیت فرمائی اور انہیں راہِ خدا میں سفر کرتے رہنے کی ترغیب دلائی جس پر ناظمین نے ہاتھوں ہاتھ 1 ماہ اور 4 ماہ کے لئے بیرون ملک مدنی قافلوں میں سفر کے لئے اپنے نام لکھوائے۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)