کراچی میں ”مرکز الاقتصاد الاسلامی“اسلامک اکنامک
سینٹر کاافتتاح کردیا گیا
بزنس
کمیونٹی کے لئے خوشخبری!
دعوت
اسلامی نے کراچی میں مرکز الاقتصاد الاسلامی (Islamic
Economics Centre)کا افتتاح
کردیا
بزنس
میں درپیش مسائل پارٹنر شپ (Partnership)،
انویسمنٹ (Investment)،
وکالہ، مرابحہ، استصناع، سلم، کرنسی میں لین دین، سونے چاندی کی تجارت، وراثت کی
تقسیم کاری، خاندانی کاروباری تصفیہ اور دیگر کاروباری تنازعات کو قرآن و سنت کی روشنی میں حل کرنے کے لئے دعوت اسلامی کی
جانب سے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے اطراف میں قائم ایک بلڈنگ میں ”مرکز
الاقتصاد الاسلامی“ کا افتتاح کردیا گیا۔
اسلامک
اکنامک سینٹر کا افتتاح 23 اگست 2023ء بدھ کو ہوا۔ ادارے کا افتتاح شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بارگاہِ رب العزت میں دعائیں کرتے
ہوئے کیا۔اس موقع پرماہر اقتصادیات مفتی علی اصغر عطاری مدنی، دار الافتاء اہلسنت
کے مفتی محمدسجاد عطاری مدنی صاحب، اراکین شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، حاجی فضیل
عطاری، مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی، اراکین کراچی مشاورت، تخصص فی الفقہ الاقتصاد
الاسلامی کے اسٹوڈنٹس اور دیگر شخصیات موجود تھیں جبکہ افتتاح کے بعد نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی بھی تشریف آوری ہوئی۔
خوشخبری
ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے محقق اہلسنت، ماہر اقتصادیات مفتی ابو محمد علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کے نام اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے فرمایا
کہ بزنس کمیونٹی کی شرعی رہنمائی کے لئے “مرکز الاقتصاد الاسلامی“کے افتتاح کی خبر
ملنے پر دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا۔ امیر اہلسنت نے اپنے پیغام میں کاروباری
حضرات کو قرآن پاک کی اس آیت ”فَسْئَلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا
تَعْلَمُوْنَ۔ ترجمہ: اگر تم
نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو “ پر عمل کرتے ہوئے اپنے تجارتی مسائل اور ان کے
شرعی حل کے لئے اس ادارے میں موجود علمائے کرام سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب
دلائی اور فرمایا کہ ہمارا ہر کام اسلام
اور شریعت کے مطابق ہی ہونا چاہیئے۔اس کے علاوہ امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ادارے کے قیام میں محنت و کوشش
کرنے والوں کو خوب خوب اپنی دعاؤں سے نوازا اور مبارکباد دی۔
Online
Appointmentلینے
کے لئے نیچے دیئےگئے WhatsAppنمبر
/ E:mailپر رابطہ
کریں:
WhatsApp:03037862512
Email:
APOINTMENT@IECDAWATEISLAMI.COM