مسلمانوں  کے بچوں کو قراٰن و حدیث کی تعلیم دینے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روز مرکزی مجلسِ شوریٰ و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ قبولہ روڈ عارف والا میں قائم گلزار مدینہ، جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے جامعۃ الدینہ و مدرسۃ المدینہ بوائز کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور وہاں موجودذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تعمیرات کے حوالے سے تربیت کی۔

علاوہ ازیں طلبۂ کرام، اساتذۂ کرام اور تمام ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازا۔بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی اور اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی فرمائی۔(رپورٹ: عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار نگرانِ پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)