دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF اور KMCکی کاوش سے بلال چورنگی کراچی کو سر سبز و شاداب بناکر مقامیوں کو 76 ویں جشن آزادی پر FGRF نے خوبصورت تحفہ دیا۔

بلال چورنگی کا افتتاح دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کیا۔اس موقع پر D.G پارک جنید اللہ، ڈائریکٹر محکمہ باغات دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ذمہ داران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری کا کہنا تھا کہ بلال چورنگی FGRF چورنگی کا منظر پیش کررہی ہے، دعوتِ اسلامی اب تک پورے پاکستان 26 لاکھ پودے لگاچکی ہے اور اس سال 15 لاکھ پودے لگانا ہمارے ہدف میں شامل ہے۔آخر میں رکن شوریٰ نے پلانٹیشن میں تعاون کرنے پر میئر کراچی اور KMCکی انتظامیہ کا شکریہ بھی اداکیا۔