ضلع راولپنڈی، پنجاب کے شہر واہ کینٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 6 اگست 2023ء بروز اتوار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیشنلز، انجینئرز، ڈاکٹرز، کاروباری شخصیات اور کالج و یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی۔

اس اجتماعِ پاک کی ابتداء تلاوتِ قراٰن سےکی گئی اور نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

تلاوت و نعت کے بعد مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے ”بہترین امت کون ؟ “کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود تمام لوگوں کو دینِ اسلامی کی تعلیمات کے بارے میں بتایا۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے شرکا اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور دینی ماحول سے منسلک رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں بیعت و دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)