پچھلے
دنوں دعوتِ اسلامی کشمیر مشاورت کے نگران حاجی
سید جنید عطاری نے دیگر ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ وزیرِاعظم کشمیر چوہدری انوارُ الحق سے
ملاقات کی ۔
دورانِ ملاقات نگران کشمیر مشاورت نے وزیرِاعظم کشمیر
کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات کا تعارف پیش
کیا اور قرآن پاک کی بےحرمتی کے حالیہ واقعہ
پر امیر اہل سنت دامت
برکاتہم العالیہ
کی جانب سے دنیا بھر میں 540 مساجد بنانے کے اعلان کے متعلق آگاہی دی ۔
مزید کشمیر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں پر بھی بریف کیا اور وزیراعظم کشمیر
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا
وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی جس پر انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وزٹ کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا اور
امیر اہلِ سنت و مرکزی مجلس شوریٰ کے جملہ اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج عقیدت
پیش کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات کے آخر میں ذمہ داران نے وزیراعظم صاحب کو مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتابیں ’’فیضانِ نماز‘‘ اور ’’سیرتِ عمر بن عبدالعزیز رضی
اللہ عنہ ‘‘تحفے
میں پیش کیں۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)