18 جولائی سے 11 محرم الحرام تک مدنی مذاکروں
کا سلسلہ ہوگا، امیر اہلسنت شرعی و معاشرتی گفتگو فرمائیں گے
شہیدانِ
کربلا رضی اللہُ عنہم کےایصالِ ثواب اور ان کی
تعلیمات سے عاشقانِ رسول کو وابستہ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 18
جولائی 2023ء سے 11 محرم الحرام 1445ھ تک روزانہ رات تقریباً 9:45 بجے مدنی
مذاکروں کا انعقاد کیا جائیگا۔
ان
مدنی مذاکروں میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست(Live) مدنی
چینل پر سیرتِ صحابہ و اہل بیت رِضوانُ اللہِ
علیہم اجمعین پر
گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ شرکا کی شرعی و معاشرتی رہنمائی فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ
عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کےحکمت بھرے جوابات بھی ارشاد فرمائیں
گے۔
تمام
عاشقان رسول سے ان علمی نشستوں میں پابندی کے ساتھ شرکت کرنے کی درخواست ہے۔