پچھلے دنوں کیماڑی ٹاؤن کراچی کے ساحل پر واقع جزیرۂ بابا بھٹ کی جامع مسجد حسینی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماعِ کا آغاز معمول کے مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے حاضرین کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہتے ہوئے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


قصور ڈسٹرکٹ کے علاقہ تھہ شیخم میں دعوتِ اسلامی کے تحت سنتوں  بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’ جوئے اور بُری صحبت کے نقصانات‘‘ کے موضوع پر بیان کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کاا ظہار کیا۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


10 مارچ 2023ء بروز جمعہ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے میں جامع مسجد شاہ عباس ( دربار والی مسجد) پتوکی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری کے ہمراہ ذمہ داران کے سابقہ 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا فالو اپ لیا۔

اس کے علاوہ رمضان ڈونیشن اور رمضان اعتکاف سے متعلق مشاورت کی جس میں باہمی رضا مندی سے ذمہ داران نے اہداف طے کئےنیز ہفتہ وار اجتماع کو بڑھانے کے حوالے سے بھی کلام کیا ۔(رپورٹ: علی ریاض عطاری،تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبے مرکز الاقتصادی الاسلامی، دار الافتاء اہلسنت اور جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 5 مارچ 2023ء کو کراچی کے علاقے سلطان آباد میں واقع انسٹیٹیوٹ آف بینکرز پاکستان کے آڈیٹوریم میں ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی شفیق عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی جمیل عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اسلامک فنانس کورس کے بیج تھری (Three) اور فورتھ (Forth) کے اسٹوڈنٹس، ذمہ داران دعوت اسلامی اور مختلف شعبہ ہائےزندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کا کہنا تھا کہ دعوت اسلامی انشاء اللہ الکریم بہت جلد عالیشان اسلامک فنانس سینٹر قائم کرنے جارہی ہے جہاں فارغ التحصیل علمائے کرام آپ کو کنسلٹینسی (Consultancy) فراہم کریں گے۔

بعد ازاں نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”رزقِ حلال کمانے اور سود سے بچنے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بیان کرتے ہوئے نگران شوریٰ نے کہا کہ ہمارا بنیادی مقصدیہی ہونا چاہیئے کہ آپ کے اور میرے مال میں کسی کا حق شامل نہ ہو اور ہمارے مال میں کسی بھی قسم کی حرام کی آمیزش نہ ہو، چاہے وہ وارثوں کا مال ہو، خواں وہ یتیموں کا مال ہو۔ ہمیں اس بات پر زیادہ زور دینا ہے کہ ہمیں حرام سے بچنا ہے اور یہی بات ہمیں ہر ایک بچے کے، نوجوان کے، جاب کرنے والے اور پروفیشنلز سمیت ہر ایک کے ذہن میں شامل کرنا ہے کہ تم صرف اپنے رب کی رحمت اور عطا پر نظر رکھو ، حق لو، حق دو، اللہ پاک تمہارے لئے بہتر فرمائے گا۔

دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکومنٹری (Documentary) بھی دکھائی گئی جبکہ اختتام پر نگران شوریٰ ، مفتیان کرام اور ذمہ داران نے کورس مکمل کرنے والے بیج تھری اور فورتھ کے 166 پروفیشنلز اور 74 علمائے کرام میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیں۔


کنز المدارس بورڈ (دعوت اسلامی) اور جامعۃ المدینہ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام 5 مارچ 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں تقسیم اسناد و انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں مفتی محمد شفیق عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد ہاشم خان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد سجاد عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مفتی محمد حسان عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، اراکین شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، حاجی محمد امین عطاری، حاجی امین قافلہ عطاری، حاجی محمد رفیع عطاری، حاجی سید لقمان عطاری، حاجی برکت علی عطاری، حاجی فضیل رضا عطاری، مولانا حاجی جنید عطاری مدنی اور کنز المدارس بورڈ کے اراکین سمیت مختلف شعبوں کے ذمہ داران، طلبہ کرام، سرپرستوں اور دیگر عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ تقریب میں مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”مدارس اسلامیہ کی اہمیت و افادیت“ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر معاشرہ مسلمانوں کا ہے تو اُسے اسلام اور دین کی حاجت ہے، یہی مدارس ہیں جن سے ہمیں نمازیں پڑ ھانے کے لئے ائمہ ملیں گے، جنازہ و نکاح پڑھانے کے لئے افراد ملیں گے، انہیں سے وہ افراد ملیں گے جو معاشرے کو حلال و حرام کی تمیز سکھائیں گے،اس کے علاوہ معاشرے کی اصلاح کرنے والے بھی ان ہی مدارس سے ملیں گے۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ معاشرے میں جس طرح سوشل میڈیا کے ذریعے بے حیائی پھیلائی جارہی ہے ان اشخاص کے لئے دنیا میں بھی عذاب ہے اور آخرت میں بھی عذاب رکھا گیا ہے۔ایک مسلمان کو یہ سمجھنے میں کیوں دیر لگ رہی ہے کہ فنگشن، پارٹیز، دعوت، ماڈرن ازم اور لبرل ازم کے نام پر ناچ، گانے کے ذریعے جو بے حیائی پھیلائی جارہی ہے، اس سے ہماری ترقی نہیں بلکہ تنزلی ہے۔

اجتماع میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں پر مشتمل ڈاکومنٹری (Documentary) بھی دکھائی گئی جبکہ کنز المدارس بورڈ کے امتحانات میں اچھی پوزیشن لینے والے طلبائے کرام میں سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں۔ صلوۃ و سلام پر تقریب کا اختتام ہوا۔


پچھلے دنوں دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام لاہور شاہ عالم مارکیٹ کی مختلف دکانوں میں سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا سلسلہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ دکانوں پر جاکر سنتوں بھرے بیانات کئے ۔

دورانِ بیان رکنِ شوری ٰ نے تاجروں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے اخراجات کے لئے ڈونیشن جمع کروانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


جامع مسجد جمعہ، محلہ کمانگراں، چنیوٹ میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے تحت عظیم الشان اجتماع شبِ برأت کا اہتمام کیا گیا جس میں شخصیات سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی و نگران ڈسٹرکٹ چنیوٹ مظہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے اور سنتوں کے مطابق اپنی زندگی کے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد اسامہ عطاری ، شعبہ تعلیم ذمہ دار ڈسٹرکٹ چنیوٹ،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  بارہ دری گراؤنڈ لاہور نزد حضرت میاں میر دربار مصطفی آباد میں اجتماع شب برأت کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’قبر کو روشن کرنے والے اعمال‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بیان کے دوران رکنِ شوریٰ نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر شرکا کو اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے 1500 روپےصدقہ کرنے کا ذہن دیاجس پر بعض اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ اپنے ڈونیشن جمع کروائے۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 07 مارچ 2023 ءبروز منگل شب برأت کے سلسلے میں پی سی بی گراؤنڈ دادو میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں اہلِ علاقہ  و مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس اجتماعِ پاک میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے’’ قبر کیسے روشن ہو ؟‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیانیز شرکا کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والا ایک ماہ کا اعتکاف کرنے اور دعوت اسلامی کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں ذکرو دعاکا سلسلہ ہوا جبکہ اسلامی بھائیوں نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


07 مارچ 2023 ءبروز منگل دعوتِ اسلامی  کی جانب سے فیضانِ غوثِ پاک مسجد خیابان سحر ڈی ایچ اے فیز 06کراچی میں محفلِ شب برأت منعقد ہوئی جس میں اہلِ علاقہ سمیت گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نےنماز مغرب سے پہلے دعائے افطار کروائی ۔بعد نماز مغرب اسلامی بھائیوں کے ہمراہ شب برأت کے خصوصی 6 نوافل ادا کئے اور سنتوں بھرا بیان کیا۔

علاوہ ازیں ذکر ،دعا اور باجماعت عشا کی نماز ادا کرنے کے بعد صلوۃ و سلام پرمحفل کا اختتام ہوا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے  دنوں امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ نے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں 15 شعبان المعظم کی نسبت سے اپنے مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے 1500 روپےصدقہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔

اس سلسلے میں 6مارچ2023ء بروز پیررکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کراچی سٹی کے 13 شعبہ جات کے آن لائن مدنی مشورے لئے جن میں رکنِ شوری ٰ نے ’’راہ خدا عزوجل میں مال خرچ کرنے کے فضائل ‘‘ کے موضوع پر بیانات کئے اور شرکا کو امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر حسب توفیق 1500روپے پر مشتمل یونٹ جمع کروانے اور دیگر کو بھی اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا ۔

ان بیانات میں درج ذیل شعبہ جات کے شرکانے شرکت کی جن کی کم و بیش تعداد تقریباً’’ 2 ہزار 492 ‘‘تھیں۔

جامعۃ المدینہ بوائز،جامعۃ المدینہ گرلز،مدرسۃ المدینہ بوائز ،مدرسۃ المدینہ گرلز ،معاونت برائے اسلامی بہنیں،ڈونیشن بکس، تاجران، ائمہ مساجد،کارکردگی مجلس،ڈونیشن بکس،مدرسۃ المدینہ بالغان،مدنی قافلہ اور مدنی کورسزکے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے 06 مارچ 2023ء  بروز پیر جامع مسجد صدیقِ اکبر جمبر تحصیل پتوکی میں مدنی مشورے کاانعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران ڈسٹرکٹ قصور حاجی محمد نعیم خان عطاری نے تحصیل نگران محمد امتیاز عطاری کے ہمراہ 12 دینی کاموں کا فالواپ لیتے ہوئے درج ذیل نکات پر مشاورت کی۔

٭ امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے 1500 روپے صدقہ وصول کرنے اورعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں امیراہل سنت کی صحبت میں عاشقان رسول کو ایک ماہ کا اعتکاف کروانے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔(رپورٹ: تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)