لوگوں کے دلوں میں علمِ دین حاصل کرنے کا شوق پیدا کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت G-11 اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسلام آباد سٹی مشاورت کا مدنی مشورہ ہو اجس میں زون نگران اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقار المدینہ عطاری نے اس مدنی مشورے میں اسلامی بھائیوں کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی اور ان میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات و مدنی مذاکرے محرم الحرام کے مدنی قافلوں کے متعلق زون نگران اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی اور اہداف دیئے۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے زون نگران اسلامی بھائیوں کو دینی کاموں کےشیڈول کے بارےمیں مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)