01
اگست 2023ء کو سابقہ سالوں کی طرح اس سال
بھی دعوتِ اسلامی اپنے نعرہ ’’پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے‘‘ کو پورا
کرنے کے سلسلے میں مون سون 2023 ء کی
شجرکاری مہم کا آغاز کرچکی ہے۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت اگست میں پورا ماہ شجرکاری منایا جائے گا جس میں مختلف مقامات پر پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔ شعبہ ایف، جی آر ،ایف کے تحت 01 اگست 2023ء کو پلانٹیشن
ڈے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام
آباد کے سیکٹر ایف نائن پارک میں رکن ِ شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری نے شخصیات کے ہمراہ شجر کاری کی ۔
اس
موقع پر پارک میں پلانٹیشن کیمپ بھی لگایا گیا جس میں شخصیات( چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد ، کمشنر
اسلام آباد نور الامین مینگل، سابق ایم پی
اے سید ضیاءاللہ
، پولیس انتظامیہ چیئرمین سی ڈی اے لیبر یونین اظہار عباسی، چیئرمین سی ڈی اے،راجہ
جبران علی، راجہ ہمائل، منیر احمد، ڈائریکٹر انوائرنمنٹ
cda،ملک ایوب، تاجرپروفیسر احسان الحق،پروفیسر
قاضی نبیل،پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد سیاسی اور کاروباری شخصیت) سمیت مارگلہ تھانہ سے پولیس اہلکاروں اور
جامعۃ المدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی۔
شخصیات نے امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ اور دعوت اسلامی کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا جبکہ رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود افراد کو درختوں اور پودوں کے فوائد پر معلومات فراہم کیں۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)