دعوتِ اسلامی کے تحت صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کی جامع مسجد نورانی میں گزشتہ روز ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں بلوچستان مشاورت کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتداء میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ”دینی کاموں اور دینی ماحول کی اہمیت“ کے حوالے سے شرکا اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے 12 دینی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو آئندہ کے اہداف دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا جن میں سے بعض یہ ہیں: ٭ذمہ داران کی پیشگی اور عملی شیڈول کی وصولی٭عملی شیڈول کی کیفیت٭رسالہ مطالعہ کارکردگی ٭ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع٭آمدن و خرچ کا جائزہ٭ذیلی نگران اسلامی بھائیوں کی تربیت کا سلسلہ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)