24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ
مدرسۃ المدینہ کے تحت مظفرآباد میں مدرسۃ
المدینہ گرلز کا سنگ بنیاد رکھا گیا
Tue, 1 Aug , 2023
1 year ago
زمین سے تقریباً 3 ہزار500 فٹ بلندی پر واقع پہاڑی سلسلے مظفرآباد میں گھڑی دوپٹہ کے مقام پر سینکڑوں گھروں کی موجودگی اور ان میں رہائش پذیر بچیوں اور خواتین کی دینی تعلیم کے پیش نظر مسجد سے ملحقہ پلاٹ میں دعوت اسلامی کے تحت مدرسۃ المدینہ گرلز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
خوشی کے اس موقع پر وہاں موجود عاشقان ِ رسول اور کراچی سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی جبکہ مدرسۃ المدینہ کا سنگ بنیاد ایک سید زادے سے رکھوایا
گیا۔
مسجد
امام علاقائی نگران اسلامی
بھائی نے بتایا کہ یہاں بچیوں اور خواتین کے مدرسۃ المدینہ کے قیام کی بہت ضرورت تھی اور مدرسۃ المدینہ کے قیام کے بعد یہاں تقریبا 150 سے 200 بچیاں قرآن
پاک کی مفت تعلیم حاصل کریں گی۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)