دعوتِ اسلامی شعبہ رابطہ برائے ایگریکلچر کے زیرِ اہتمام 3 دن کا مدنی قافلہ 11،10،09 محرم الحرام کو سیالکوٹ کی جانب روانہ ہوا جس میں سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔
اس مدنی قافلے میں خصوصی شرکت رکنِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کی ہوئی جہاں رکن شوریٰ نے شرکا کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں فرض علوم میں غسل کے فرائض یاد کروائے اور غسل کا طریقہ سکھایا۔
اس کے علاوہ 01 اگست 2023ء کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی پلان ٹیشن میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر شخصیات نے شجر کاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے خوب خوب شجرکاری کرنے اور پودے لگانے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔
بعدازاں
اسلامی بھائیوں نے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہ العالیہ کی ترغیب پر سورہ یٰس شریف کی تلاوت کی اور امام عالی مقام امام حسین رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں اس کا ایصالِ ثواب پیش کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)