27 جولائی 2023ء کو فیضانِ مدینہ کرچی کے
ہفتہ وار اجتماع میں نگرانِ شوریٰ بیان فرمائیں گے
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی لوگوں
کو علمِ دین سکھانے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مختلف مواقع فراہم کرتی ہے جن میں سے
ایک ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد بھی ہے۔
معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
ہر جمعرات پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد ہوتا ہے جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک و نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا جاتا ہے اور مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرے بیانات کرتے ہیں۔اس کے بعد ذکر و دعا اور صلوٰۃ و سلام کا بھی سلسلہ ہوتا ہے۔
اسی سلسلے میں 27 جولائی 2023ء بروز جمعرات رات
تقریباً 8:00 بجے دعوتِ اسلامی کے عالمی
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائے
گا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری خصوصی بیان
فرمائیں گے۔