آج رات مدنی چینل پر ہفتہ وار اجتماع میں قاری سلیم
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام آج رات مؤرخہ 20
جولائی 2023ء کو دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا
جن میں اراکینِ شوریٰ و مبلغین دعوت
اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔ ان
اجتماعات کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ
و سلم سے
کیا جائے گا جبکہ اختتام پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے اعلانات، ذکر
اور رقت انگیز دعاؤں کا سلسلہ بھی ہوگا۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ عباسیہ ٹاؤن بہاولپور سے مدنی چینل پر براہِ راست
نشر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری سلیم عطاری سنتوں
بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری، جامع مسجد
کلثوم ڈرگ روڈ کالونی نمبر 3 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری، مدینہ مسجد
پنجابی کلب کھارادر آرام باغ ٹاؤن صدر 3 کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد
الحبیب عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں نگرانِ مجلس شعبہ پروفیشنلز
فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرابیان فرمائیں گے۔
تمام
عاشقانِ رسول اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات میں خود بھی شرکت کریں اور دیگر اسلامی بھائیوں کو شرکت کرنے کی ترغیب
دلائیں۔