امیرِ اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے گزشتہ دنوں قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کے دل سوز واقعے کی مذمت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت 14 جولائی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کویومِ تلاوتِ قرآن منانے کا اعلان کیا اور عاشقانِ رسول کو ایک ایک پارہ پڑھنے کی ترغیب دی جس پر عمل کرتے ہوئے کراچی سمیت سندھ ،بلوچستان ،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے کئی شہروں میں تلاوت قرآن پاک کا اہتمام کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق قرآنِ پاک کونذر آتش کرنے کے دلخراش واقعے پر امیرِ اہلِ سنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ نے مذمت کرتے ہوئے 14 جولائی 2023ء بروز جمعۃ المبارک کو یومِ تلاوتِ قرآن پاک منانے کا اعلان فرمایا اور دنیا بھر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مراکز میں ہونے والے ہفتہ وار سنتو ں بھرے اجتماع میں ایک پارہ پڑھنے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے عاشقان رسول کوبروز جمعۃ المبارک ایک ایک پارہ پڑھنے کی ترغیب دی جس پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی اور سندھ کے کئی شہروں مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد ،مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو الہ یار ،نوابشاہ میں قائم مدارس المدینہ فیضان مدینہ ملک کالونی، بہار مدینہ کیمپ نمبر 2 ، بادشاہی مسجد پیلا کیمپ جبکہ مدرسۃ المدینہ فیضان مدینہ اور مدرسۃ المدینہ سفینہ مسجد سانگھڑ ،چوہڑ جمالی میں رہنے والے عاشقان رسول، طلبہ ،اساتذہ و ناظمین سمیت دیگر عاشقان رسول نے امیر اہل سنت کے فرمان عمل کرتے ہوئے ایک ایک پارے کی تلاوت فرمائی۔ اس کے علاوہ فیضان مدینہ ٹنڈوآدم میں بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے اور سننے کی سعادت حاصل کی گئی۔

امیر اہل سنت حضر ت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر مذمت اور یوم تلاوت قرآن پاک منانے کے اعلان پر بلوچستا ن کے شہر اوتھل ،بیلہ ،وندر، سبی ،اوستہ محمد ،ڈیرہ مراد جمالی کے عاشقان رسول نے بھی امیر اہل سنت کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں قاری صاحبان نے قرآن پاک کے ایک پارے کی تلاوت فرمائی جسے حاضرین سماعت کی۔

امیر اہل سنت کے فرمان پر دعوتِ اسلامی کے تحت یومِ تلاوتِ قرآن بھرپور انداز سے منایا گیا اور جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ہونے والے دارالحکومت اسلام آباد ، فیصل آباد، ملتان ،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں قاری صاحبان نے ایک پارےکی تلاوت فرمائی اس موقع پر اراکین شوریٰ سمیت ذمہ داران اور مقامی عاشقان رسول بھی شریک ہوئے۔

امیر اہل سنت حضرت علامہ محمدالیاس عطار قادری دامت برکاتہم العالیہ کے فرمان پر خیبر پختونخوا کے شہر پشاور ،لکی مروت شین باغ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ایبٹ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں یوم تلاوت قرآن کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغین دعوتِ اسلامی نے قران پاک کی فضیلت سے متعلق گفتگو کی اس موقع پر قاری صاحبان نے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی جسے حاضرین نے باادب طور پر سننے کی سعادت حاصل کی۔