مسجد حرام اورمسجد نبوی کی توسیع کی ضرورت پر جگہ حضرت
عثمان رضی اللہ عنہ نے پیش کی
آپ نے مسلمانوں کیلئے پانی کا کنواں خرید کر وقف کیا،کاش
ہم بھی دکھیاری امت کیلئے کچھ کرسکیں
حیدر آباد(رپورٹ:محمود
عطاری) دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و سندھ مشاورت کے نگرا ن حاجی محمد ایاز
عطاری نے کہا ہے کہ حضرت عثمان غنی یقینا قطعی جنتی ہیں،جنتی ہونے کی حیثیت سے آپ
کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ نے ایک بار نہیں بلکہ بار بار خود مالک جنت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے باقاعدہ جنت خرید ی بھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں
نے مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹنڈو جام میں سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ
حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی کیا عظیم شان
ہے آپ کو مسجد بنانے کا کتنا شوق تھا،مسجد حرام کی توسیع کی ضرورت ہوئی،جگہ حضرت
عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے پیش کی،مسجد
نبوی شریف کی توسیع کی ضرورت ہوئی جگہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے پیش کی،اس کے علاوہ بھی مسجدیں بنانا،مسجد کی تعمیرمیں
حصہ لینا آپ کے پاکیزہ اوصاف میں سے ہے۔
حاجی محمد ایاز عطاری نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ مسلمانوں کی خوب خیر خواہی کرنے والے تھے،آپ نے تنگی کے
وقت اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے پانی کا کنواں خرید کر وقف کردیا،کاش حضرت عثمان غنی
رضی اللہ عنہ کے صدقے ہم بھی
خیر خواہی کرنے والے بن جائیں،بھوکوں کو کھانا کھلائیں، پیاسوں کو پانی پلائیں،خشک
علاقے جہاں پانی کی کمی ہو،وہاں پانی کا انتظام کردیں ،پریشان حالوں کے کام آئیں، ان
کے ساتھ غم بانٹیں،بے سہاروں کا سہارا بنیں غرض ہم مسلمانوں کے کام آنے ولے،ان کی
بھلائی چاہنے والے اور جہاں تک ہوسکے
دوسروں کو فائدہ پہنچانے والے بن جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں
بھی چاہئے کہ محبوب خدا صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو راضی کرنے کی کوشش کریں،نیک
کام کریں،گناہوں سے بچیں،درود پاک پڑھیں،ذکر اللہ کریں،قرآن کریم کی کثرت سے تلاوت
کریں،مکی مدنی مصطفی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی دکھیاری امت کا غم بانٹا
کریں،عاشقان رسول کے ساتھ ہمدریاں کریں دوسروں کے کام آیا کریں،ایسا کریں گے تو ان
شاء اللہ الکریم اللہ پاک کے پیارے نبی محمد عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہم سے راضی ہوجائیں گے،اگر رسول اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم راضی ہوگئے تو ان شاء اللہ الکریم اللہ پاک بھی راضی ہوجائے گا۔