سینیٹر
چوہدری تنویر اور ان کے بیٹے بیرسٹر چوہدری دانیال سمیت چوہدری اسامہ سے ملاقات
پچھلے
دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کی جانب سے اراکین شوریٰ مولاناحاجی عبدُالحبیب عطاری اور حاجی وقار ُالمدینہ
عطاری نے دانیال ہاوس راولپنڈی پنجاب کا
دورہ کیا جہاں سابق سینیٹر چوہدری تنویر اور ان کے
بیٹے بیرسٹر چوہدری دانیال سمیت چوہدری
اُسامہ سے ملاقاتیں کیں۔
دوران
ِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی عبدُالحبیب
عطاری نے شخصیات کو دنیا بھر میں دعوت ِاسلامی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے دینی،
اصلاحی اور فلاحی کاموں کے حوالے سے آگاہ کیانیز کورونا، سیلاب اور زلزلہ متاثرین میں خدمات کے
پروسیس کا مرحلہ بھی بتایا جس پر چوہدری تنویر نے دعوت اسلامی کے بڑھتے ہوئے دینی کاموں پر خوشی کا اظہار کیااور رکن شوری کی ترغیب دلانے پر مسجد
تعمیر کروانے کی اچھی نیت پیش کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے چوہدری تنویر
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی
دعوت دی اور انہیں مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سیرت‘‘ سمیت دیگر رسائل تحفے میں پیش کئے ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)