دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 9 دسمبر 2022ء بروز جمعۃ ُ المبارک کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 12 دینی کام کورس کروایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے12 دینی کام کرنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں کورس مکمل کرنے کے بعد 12 دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت دینے کی ترغیب دلائی۔ کورس کے بعد آن لائن ٹیسٹ لیا گیا اور ہاتھوں و ہاتھ رزلٹ بھی بتایا گیا جس پر نمایا ں پوزیشن لینے والے اسلامی بھائیوں کو تحائف بھی دیئے گئے ۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول  کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 9 دسمبر2022ء بروز جمعہ کراچی کے علاقے گارڈن میں جائے نماز کے افتتاح پر سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

افتتاحی اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں اہلِ علاقہ کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ : رمضان رضا عطاری)


پتوکی شہر کی جامع مسجد خضراء میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 11 دسمبر 2022ء بروز اتوار مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈسٹرکٹ حاجی محمد نعیم خان عطاری نے ذمہ داران سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو اپ لیتے ہوئے پتوکی میں گلی گلی مدرسۃالمدینہ، جامعۃالمدینہ (بوائز، گرلز) اور فیضان اسلامک اسکول سسٹم کی نیو برانچز کھولنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ ڈسٹرکٹ نے ”نگران کو کیسا ہونا چاہیئے“ کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی نیز مزید مختلف موضوعات پر کلام کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی جانب سے 8 دسمبر2022ء بروز جمعرات نارتھ کراچی میں واقع فیضِ مدینہ مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے ’’دوست کیسے بنائیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو نیک دوست بنانے کا ذہن دیتے ہوئے ماہِ دسمبر 2022ء میں 3 دن،12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔)کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری(


8 دسمبر2022 ء بروز جمعرات  دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع ِپاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے ’’ دوست کیسے بنائیں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شرکائے اجتماع کو نمازی پرہیز گار دوست بنانے کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہر جمعرات کو باقاعدگی سے دعوت ِاسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد مزمل عطاری مجلس مدنی چینل عام کریں گوجرانوالہ ڈویژن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


9 دسمبر 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں ذمہ داران کی ماہانہ میٹنگ ہوئی جس میں سٹی مشاورت اور ٹاؤن نگران اسلامی بھائی سمیت شعبے کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں نگرانِ راولپنڈی سٹی محمد اسلم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ راولپنڈی نے شعبہ جات کے لئے ہونے والے ٹیلی تھون سمیت مختلف موضوعات پر کلام کیا اور اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمدبلال راولپنڈی سٹی وڈسٹرکٹ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاحِ اعمال کے  تحت 6 دسمبر 2022ء کو ضلع مظفرگڑھ کے شہر سنانواں میں سحری اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

سحری اجتماع میں اسلامی بھائیوں نے تہجد کی نماز باجماعت ادا کی اور اس وقت اللہ کی بارگاہ میں مناجات کی، بعدازاں سحری کی اور اہلِ علاقہ کو صدائے مدینہ لگاتے ہوئے نمازِ فجر کے لئے جگایا نیز بعد نمازِ فجر تفسیر کا حلقہ اور’’ ذکرُ اللہ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت 5 دسمبر 2022ء کو طیّب کلاتھ سینٹر کے سامنے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں نگرانِ تحصیل ڈسکہ و سمبڑیال سمیت دیگر نگران و ذمہ داران اور عاشقانِ رسول نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کے لئے تحصیل سمبڑیال میں اپنا بلڈ ڈونیٹ کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


5 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدینہ مسجد وار برٹن میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں حاجی نصر اقبال عطاری، تحصیل نگران محمد نوید عطاری اور دیگر ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران ڈسٹرکٹ ننکانہ محمد شکیل عطاری نے 12 دینی کام بالخصوص ہفتہ وار اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی رہنمائی کی اور دیگر امور پر گفتگو کا سلسلہ ہوا۔


3 دسمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام مدنی مرکز فیضان مدینہ بن خرمہ میر پور کشمیر میں ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں میر پور ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران ڈویژن سید ریاض عطاری نے دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔ مدنی مشورے میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور نئے اہداف طے ہوئے۔ اس کے علاوہ مدنی مشورے میں ماہ دسمبر میں ایک ماہ کے راہ خدا میں سفر کرنے والے مدنی قافلوں کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی۔


لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں دینِ اسلام کی تعلیمات کے متعلق آگاہی دینے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت یکم دسمبر 2022ء بروز جمعرات  بخاری پارک الہ آباد روڈ نزد بس اڈا سبی بلوچستان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوتِ قراٰن کے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے حاضرین کے دلوں کو منور کیا۔

اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”قیامت کی پیشی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکائے اجتماع کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنی قبر و آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 دسمبر 2022ء بروز اتوار رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کلفٹن کراچی میں امین ذکریا اور فاروق ذکریا کے والد کی عیادت کے سلسلے میں اُن سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے اُن کے والد صاحب سے عیادت کرتے ہوئے انہیں ہر حال میں اللہ عزوجل کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)