آج رات مدنی چینل پر لائیو ہفتہ وار اجتماع میں سری
لنکا سے نگران شوری حاجی عمران عطاری بیان فرمائیں گے
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام آج مؤرخہ 25 مئی 2023ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دنیا بھر
میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا جن میں تلاوت و نعت کے بعد
مبلغین دعوت اسلامی واراکین شوریٰ سنتوں
بھرے بیانات فرمائیں گے۔
تفصیلات
کے مطابق مدنی چینل پر لائیو ہونے والے
ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی
Memon
Reception Hall, Marine Drive, Sri Lankaسے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اس کے
علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ حاجی فضیل عطاری،مدنی مرکز
فیضان مدینہ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ محبوب ٹاؤن اوکاڑہ میں رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع
عطاری ، نورانی مسجد نشتر اسکوئر ملیر کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب
عطاری، مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں رکن شوریٰ حاجی ابو ماجد محمد شاہد
عطاری مدنی اور مدنی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں رکن شوریٰ حاجی منصور
عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔