25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
صوبہ خیبرپختونخوا کےشہر پشاور کی جامع مسجد
فیضانِ مکہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰن کی
اور نعت خواں اسلامی بھائی نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم پڑھ کر لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔
بعدازاں
نگرانِ ماہنامہ فیضانِ مدینہ مولانا مہروز عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور
وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔