30 جون  2023ء بروز منگل عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کی طرف سے نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں خالد بن ولید روڈ پر قائم کار شوروم میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کاانعقاد ہوا جس میں کار شوروم مالکان نے شرکت کی ۔

سٹی ذمہ دار محمد ذیشان عطاری مدنی نے’’ عبادت‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 17 اور 18 جون 2023ء کو ٹرانسپورٹ سے وابستہ اسلامی بھائیوں کے ہونے والے دو دن کے تربیتی اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی جس پر انھوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اجتماع میں آنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)