عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی / وزارت مذہبی امور ڈائریکٹوریٹ حج کراچی کے زیر اہتمام 11 مئی 2023ء کو حاجی کیمپ سلطان آباد کی جامع مسجد میں حج ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں عازمین حج کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی حاجی عبد الاحد عطاری نے شرکا کو احرام باندھنے کا طریقہ، میقات اور حج کے فرائض و واجبات کے ساتھ ساتھ دیگر امور کے حوالے سے رہنمائی کی۔ حاجی عبد الاحد عطاری نے عازمین حج کو حاضری مدینہ کے آداب اور طریقہ بھی بیان کیا ۔

نشست کے بعد شعبہ حج و عمرہ کے ذمہ دار حاجی عبد الاحد عطاری نے ڈائریکٹر حاجی کیمپ سجاد حیدر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار سومرو سمیت دیگر افسران و اسٹاف سے ملاقات کی۔