27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
کوئٹہ کی جامع مسجد کنزالایمان میں مختلف شعبے
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
Wed, 22 Mar , 2023
1 year ago
صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قائم جامع مسجد
کنزالایمان میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس
میں بلوچستان مشاورت، شعبہ عشر، شعبہ عطیات بکس اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ذمہ
دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
قاری محمد ایاز عطاری نے 12 دینی کاموں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ داران کو
رمضانُ المبارک کے پورے مہینے اور آخری عشرے میں زیادہ سے زیادہ عاشقانِ رسول کو اعتکاف
میں بیٹھانےنیز پچھلے سال سے زیادہ عطیات جمع کروانے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)