وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری اور شعبہ رابطہ برائے شخصیات اسلام آباد کے ذمہ دار محمد عامر عطاری کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اوقاف عثمان اشرف سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے عثمان اشرف سے مختلف امور پر گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی جو مساجد کی تعمیر و آباد کاری پر کام کر رہی ہے اس حوالے سےانہیں بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات بالخصوص شعبہ ایف جی آر ایف کے ذریعے ہونے والےدینی و فلاحی کاموں(مدنی ہیلتھ کلینک، شجرکاری، بلڈ کیمپس، عارضی مکانات، ترکیہ اور پاکستان میں سیلاب و زلزلہ متاثرین کے درمیان امدادی کام) کے بارے میں بتایا جس پر عثمان اشرف نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری نے عثمان اشرف کو مدنی مراکز فیضانِ مدینہ کراچی اور جی الیون اسلام آباد کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ:محمد دانش عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)