گزشتہ روز حب بلوچستان میں نگرانِ پاکستان  حاجی محمد شاہد عطاری نے ڈسٹرکٹ لسبیلہ ، ڈسٹرکٹ گوادر ، ڈسٹرکٹ کیچ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ لیا نگرانِ پاکستان نے اپنے مشورے میں ذمہ داران کو نگران کی اطاعت کرنا ، بارہ دینی کاموں کو مضبوط کرنے کے لئے اس پر عمل کرنا ، اپنے شہر علاقہ اور اطراف میں جاکر نیکی کی دعوت عام کرنا، مدرسۃُ المدینہ بالغان لگانا ، ہفتہ وار اجتماع میں پابندی سے شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

مزید نگرانِ پاکستان نےمدنی عطیات بڑھانے اور اپنی تحصیل کو خود کفیل کرنے کی کوشش کرنے کی ترغیب دی نیز مدنی قافلوں میں خود بھی سفر کرنے اور کروانے ، نماز کورس ، 12دینی کام کورس ، 63دن ودیگر کورسز میں زیادہ سے زیادہ داخلے دلوانے پر نیت کروائی ، نگران پاکستان نے یکم دسمبر سے ایک ماہ کے قافلوں میں سفر کرنے اور جنھوں نے ایک ماہ کا سفر کیا انہیں امیر اہلسنت دامت برکاتہم العالیہ کی سوغات تحفے میں دیئے اور ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان سے مصافحہ بھی کیا۔

مدنی مشورے میں صوبائی نگران قلات ڈویژن اور مکران ڈویژن کے نگران ، ڈسٹرکٹ نگران ، تحصیل یوسی میونسپل کمیٹی کے نگران اور شعبہ جات میں مدنی قافلہ ، اصلاح اعمال ، مدنی مذاکرہ ، شعبہ کورسز اور مدرسۃُ المدینہ بالغان کے ڈویژن ڈسٹرکٹ اور تحصیل ذمہ داران نے شرکت کی ۔(رپورٹ: جہانزیب عطاری / کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )


دینی کاموں کے سلسلے میں 23 نومبر 2022ء  بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ حافظ آباد میں قائم مدنی مرکز فیضان ِمدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تحصیل نگران،ڈسٹرکٹ شعبہ ذمہ داران اور یونین کونسلز نگران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں ڈسٹرکٹ نگران محمد وسیم عطاری نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور 12 دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے متعلق کلام کرتے ہوئے بروقت کارکردگی شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز علاقوں میں فرض علوم پر مشتمل مختلف کورسز کروانے کے اہداف دئیے اور ہفتہ وار سنتوں بھر ے اجتماع میں تعداد بڑھانے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔( رپورٹ : جواد حسن عطاری ڈسٹرکٹ کارکردگی ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کے 80 شعبہ جات میں سے ایک شعبہ نیک  اعمال بھی ہے۔ 23 نومبر2022ء بروز بدھ میٹرو پولیٹن گوجرانوالہ اروپ ٹاؤن کے علاقے فتومنڈ میں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں اہلِ علاقہ کو مسجد میں آنے کی دعوت دی گئی۔

بعد نمازِمغرب شعبہ نیک اعمال ڈویژن ذمہ دار مولانا نوید عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کھانے ، پینے کی سنتیں اور آداب بیان کئے اور ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی دعوت جس پر عاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔دورانِ بیان علاقےمیں دینی کام کو مضبوط کرنے، رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنےاور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔( رپورٹ : محمد قاسم عطاری شعبہ اصلاح اعمال گوجرانوالہ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


شہنشاہ حیدر آباد، حضرت سیدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 23 نومبر2022ء کو دربار عالیہ پر عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی اور عاشقان اولیاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن پاک و نعت رسول مقبول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سے کیا گیا۔ بعد ازاں شیخ الحدیث والتفسیرمفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”شانِ اولیاء“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ آخر میں صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا جبکہ مفتی صاحب نے دعا کروائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، حاجی محمد ایاز عطاری اور نگران شعبہ مدنی چینل مولانا حاجی سید محمد اسد عطاری مدنی بھی موجود تھے۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 23 نومبر 2022ء بروز بدھ پاکستان کے شہر پشاور میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ و سلم کے بعد نگرانِ پروفیشنلز ڈیپارٹمنٹ محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس واقع پر شعبہ مکتبۃالمدینہ دعوتِ اسلامی کی جانب سےاسلامی بھائیوں کے لئے بستہ (بُک اسٹال) بھی لگایا گیا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی چینل کے مقبولِ عام سلسلہ ذہنی آزمائش سیزن 14 کے لئے میر پورخاص اور کوٹری میں 17 نومبر 2022ء کو آڈیشنز ہوا جس میں کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی اور ذہنی آزمائش کے لئے ٹیسٹ دیا ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس)


27 نومبر 2022ء کو جرمنی گراؤنڈ ، اورنگی ٹاؤن میں ہونیوالے اجتماع میں لائٹس کے سلسلے میں کے الیکٹرک کے آفس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے ایس۔ پی ٹریفک نور الحق رِنْد ، ایڈمنسٹریٹر صبیح الحسن ، ڈائریکٹر پارک ساجد احمد اور ڈی ۔ آئی ۔ بی انچارج منہاس خان سے ملاقات کی ، اسلامی بھائیوں نے افسران کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ، جس پر افسران نے مکمل تعاون کرنے اور اجتماع میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ (کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )


آج مؤرخہ 24 نومبر 2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جامع مسجد غوثیہ، مہاجر کیمپ بلدیہ ٹاؤن کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں رکن شوریٰ حاجی قاری سلیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری، فیض مدینہ مسجد کریلا اسٹاپ ڈسٹرکٹ سینٹرل نیو کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری، میمن مسجد میمن نگر 15/A گلزار ہجری کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد جنید عطاری مدنی، رضائے مصطفٰے مسجد کورنگی نمبر 4 کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری، سبحانی مسجد اورنگی ٹاؤن کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، فیضان جیلان مسجد بلاک 8کلفٹن کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی، بہزاد لکھنوی مسجد ، سخی حسن چورنگی کراچی میں رکن شوریٰ حاجی محمد منصور عطاری اور جامع مسجد انوار مدینہ، نایاب پارک سلامت پورہ لاہور میں نگران شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حضرت سیّدنا سخی عبد الوہاب شاہ جیلانی رحمۃاللہ علیہ کے عرس کے سلسلے میں 23نومبر 2022ء بروز بدھ بعد نمازِ عشاء مزار مبارک کے احاطے پکا قلعہ حیدر آباد میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

معمول کے مطابق اس محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ قراٰن سے کیا جائے گا جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی حضور سرورِ دوعالم صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو منور کریں گے۔بعدازاں شیخ الحدیث و التفسیر ابوصالح مفتی محمد قاسم عطاری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

قرب و جوار کے عاشقانِ رسول اس اجتماعِ ذکر و نعت میں خود بھی شرکت کریں نیز دیگر اسلامی بھائیوں کو اس میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائیں۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام کراچی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں شخصیات، تاجران اورکثیر عاشقانِ رسول سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلااوتِ قراٰنِ مجید سے کیا گیا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کرتے ہوئے لوگوں کے دلوں کو منور کیا۔

بعدازاں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شیخوپورہ میں آل پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے سالانہ سیرت النبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کانفرنس منعقد کی گئی جس میں CEO ایجوکیشن شیخوپورہ ، شیخوپورہ اسکولز کے پرنسپلز، اونرزسمیت دعوتِ اسلامی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار عبد الوہاب عطاری نے شرکت کی ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے کانفرنس میں دعوتِ اسلامی اور اسکے شعبہ جات کا تعارف کروایا اور ”پیارے نبی پاک کی سیرت “ پر سنتوں بھرا بیان کیا ، نیز کانفرنس کے اختتام پر دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ ”آخری نبی کی پیاری سیرت “ کتاب تقسیم کی گئیں۔ (رپورٹ: دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس) 


دعوتِ اسلامی کی جانب سے 27 نومبر اتوار کی شب اورنگی ٹاؤن کراچی میں عظیم الشان اجتماع منعقد ہونے جارہا ہے ۔ اجتماع اورنگی ٹاؤن کے جرمن اسکول گراؤنڈ سیکٹر 16  میں منعقد ہوگا جس کا آغاز ساڑھے آٹھ بجے تلاوت و نعت سے ہوجائے گا۔

اجتماعِ پاک میں خصوصی بیان کے لئے دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی تشریف لارہے ہیں جو کہ تقریباً سوا نو بجے سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اجتماع میں رقت انگیز دعا اور صلوٰۃ و سلام کا سلسلہ ہوگا۔

اس موقع پر دیگر چند اراکینِ شوریٰ اور ذمہ داران و مبلغینِ دعوتِ اسلامی اور عاشقانِ رسول کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

تمام عاشقانِ رسول سے اجتماع میں شرکت کی درخواست ہے۔