28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب
کے شہر ڈسکہ روڈ وزیر آباد کے ایک اسلامی
بھائی نے امیر اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی ترغیب پر اپنے والدین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنوائی جس کا افتتاح دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی اظہر عطاری نے اذان اور باجماعت نماز پڑھا کر کیا۔نماز کے بعد سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول نے شرکت کی ۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس میں مسجد بنانے اور آباد کرنے کے فضائل پر مشتمل آیات و احادیث مبارکہ بتائیں نیز شرکا کو مسجد کی تعمیر میں حصہ ملانے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر میں رکنِ شوریٰ نے خصوصی دعا بھی کروائی۔ (
کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)