آج رات مؤرخہ 2 فروری 2023ء کو دنیا بھر میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائیگا جن میں اراکینِ شوریٰ اور مبلغین دعوت اسلامی سنتوں بھرے بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فیضِ مدینہ مسجد، نارتھ کراچی سے براہِ راست مدنی چینل پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں رکن شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔