گزشتہ روز گیارہویں شریف کے سلسلے میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی رہائش گاہ پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجتماع کی ابتداء تلاوتِ قراٰن سے کی گئی جبکہ نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگا میں نعت شریف کا نذرانۂ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکائے اجتماع کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت اور انہیں نیکی کی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: :محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 نومبر 2022ء بروز جمعہ جوہر ٹاؤن لاہور میں موجود دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں اقبال ٹاؤن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

رکنِ شوریٰ نے مختلف موضوعات پر مشاورت کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا جس پر ذمہ داران نے اچھی ااچھی نیتوں کا اظہار۔(رپورٹ: :محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے ہر جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام ملک بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرے بیانات کرتے ہیں۔

اسی سلسلے میں 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر قصور میں قائم ڈگری کالج گراؤنڈ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

معمول کے مطابق اجتما ع کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسول صلی اللہ علیہ و سلم سے کیا گیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطای نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے دورانِ بیان اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔

اجتماع کے اختتام پر عاشقانِ رسول نے 3 دن، 12 دن اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں بھی سفر کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ رابطہ برائے ہومیوپیتھک کے زیرِ اہتمام 16 نومبر 2022ء کو کیماڑی ڈسٹرکٹ کراچی میں واقع دواخانہ میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔

سیکھنے سکھانے کے حلقے میں نگرانِ مجلس ڈاکٹر آصف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور فکرِ آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ڈاکٹرز کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے 12دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں نیک خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔(رپورٹ : محسن مدنی صوبائی ذمہ دار ہومیوپیتھک ڈاکٹرز، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


16 نومبر2022ء  بروز بدھ نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کیماڑی کے نگران عبد الرحیم عطاری اور سٹی ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ محمد ذیشان عطاری مدنی نے ماڑی پور ٹرک اڈہ اونر سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت ِاسلامی کا تعارف پیش کیا اور ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر ٹرک اڈہ اونر نے خدماتِ دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ذمہ دار عبد الوہاب عطاری بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


16 نومبر 2022ء کو  رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری نے کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں محمد ابراہیم عطاری کے بیٹے محمد زیاد عطاری کی شادی کی محفلِ نعت میں شرکت فرمائی ۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، مدنی قافلے میں سفر کرنے کی دعوت دی جس پر محمد زیاد عطاری اور وہاں موجود عاشقانِ رسول نے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب نیو کراچی کے سینئر اسلامی بھائی محمد صابر عطاری کے بیٹے کی شادی کے سلسلے میں محفلِ نعت کا اہتمام ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد امین عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی ۔ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر محمد صابر عطاری کے بیٹے اور وہاں موجود مہمانوں نے مدنی قافلے میں سفر کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں مومن آباد ٹاؤن کے مین مرکزی کیمپ پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و سٹی نگران حاجی امین عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد علی عطاری کی آمد ہوئی جہاں ذمہ داران نے انکا استقبال کیا۔

اراکینِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی ٹیلی تھون جمع کرنے کے حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی نیز اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور مدنی پھولوں سے بھی نوازا۔( رپورٹ: حمزہ علی عطاری ، ٹاون نگران مومن آباد ٹاون / کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


آج مؤرخہ 17 نومبر 2022ء بروز جمعرات بعد نماز مغرب دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا جن میں مبلغین دعوت اسلامی و اراکین شوریٰ سنتوں بھرے  بیانات فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈگری کالج قصور پنجاب سے براہ راست مدنی چینل پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

اس کے علاوہ مدنی مرکز فیضان عطار ادیب کالونی جی ٹی روڈ سرائے عالمگیر میں رکن شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور جامع مسجد بہزاد لکھنوی میں رکن شوریٰ حاجی سید ابراہیم عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اپنے اپنے قریبی مقامات پر ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


15 نومبر 2022ء  کو بعد نمازِ عصر ہال روڈ لاہور میں واقع جامع مسجد الرحیم میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ’’اپنی اصلاح کیسے کریں ؟‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور عالمی سطح پر ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے شرکائے اجتماع کو دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


14 نومبر  2022ء کو دعوتِ اسلامی کے تحت بعد نمازِ ظہر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور کی ایک مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی ۔ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو دنیا بھر میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے دینی کام کے بارے میں بتایا اور دینی کاموں کے سلسلے میں جاری ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی جس پر تاجر حضرات نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون کے لئے یونٹس پیش کئے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے کی جانب سے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں رکنِ شوری حاجی یعفور رضا عطاری نے مختلف دکانوں پر جاکر تاجران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کےتمام شعبہ جات کے جملہ اخراجات کے لئے ہونےوالی ٹیلی تھون مہم میں چندہ دینے کاذہن دیاجس پر بعض دکانداروں نے ہاتھوں ہاتھ یونٹس پیش کئے جبکہ بعض تاجر حضرات نے بعد میں رقم دینے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ ( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 14 نومبر 2022ء  بروز پیر بعد نمازِ عصر اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور میں قائم فاروق اعظم مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مارکیٹ کے تاجروں نے شرکت کی۔

اجتماع میں خصوصی آمد رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی ہوئی۔ رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تاجروں کو نماز کی پابندی کرنے،ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں آنے کا ذہن دیا۔ ساتھ ساتھ ملک و بیرونِ ملک ہونے والی دینی اور فلاحی خدمات کے بارے میں بتاتے ہوئے دعوتِ اسلامی ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی جس پر تاجر حضرات نے ہاتھوں ہاتھ ٹیلی تھون مہم میں یونٹس جمع کروائے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)