رائل تاج مارکی جھنگ روڑ چوکی دارالسلام ٹوبہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماعِ معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹوبہ شہر اور اطراف سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

قراٰنِ پاک کی تلاوتِ سے اس اجتماعِ پاک کا آغاز ہوا جبکہ نعتِ پڑھنے والے اسلامی بھائیوں نے حضور پر نور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہِ اقدس میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”سفرِ معراج“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دورانِ سفرمیں ہونے والے واقعات بیان کئے۔

دورانِ بیان نگرانِ پاکستان مشاورت نے نمازوں کی پابندی کرنے، نیکی کی کاموں میں حصہ لینے، دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنےکے حوالے سے شرکا کی ذہن سازی کی۔

اس کے علاوہ نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رمضان عطیات جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے نیز رمضان میں اعتکاف کرنے کا ذہن دیا۔

آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت اختتامی دعا کروائی جبکہ اجتماع میں شریک اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی  ۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)