گزشتہ روز جھنگ روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں محمد سجاد عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام کیا گیا جس میں تاجران و شخصیات  سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی۔ نگران پاکستان مشاورت نے نماز ،روزے کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کی کے بارے میں ذہن دیا جبکہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں گفتگو کی۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)