جڑانوالہ شہر میں حافظ
محمد شہباز عطاری کی رہائش گاہ پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ
جڑانوالہ شہر صوبۂ پنجاب
میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام حافظ محمد شہباز عطاری کی رہائش گاہ پر سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں تاجر حضرات اور شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے عاشقانِ رسول سے
گفتگو کرتے ہوئے انہیں مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔
دورانِ گفتگو نگرانِ
پاکستان مشاورت نے عالمی سطح پر دینی و فلاحی کام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی چھی نیتیں کیں۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مشاورت نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
منسلک رہتے ہوئے نیکی کرنے اور نیکی کے کاموں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی۔آخر میں
تاجران اور شخصیات نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)