28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے
دنوں جھنگ روڈ بھرووال کالونی فیصل آباد میں محمد سلیم پاشا عطاری (ڈرائی فروٹ کے
تاجر) کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے مدنی حلقے کا اہتمام ہوا جس میں تاجران و دیگر
شخصیات سمیت عاشقان رسول نے شرکت کی۔
اس
موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی آمد ہوئی ۔ نگران پاکستان مشاورت نے پیارے آقاﷺ کی شان
میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا لکھا ہوا قصیدہ معراجیہ پڑھا اور پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے بارے میں بیان کی۔
نماز
روزے کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں
میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا جبکہ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں ذہن دیا ۔آخر
میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی۔(رپورٹ:
عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)