28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے
والے دینی کاموں کے سلسلے میں 17 فروری 2023ء بروز جمعہ تحصیل دینہ کے یوسی نگران
اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دیگر اہم ذمہ داران کی بھی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی بغداد رضا عطاری نے دعوتِ اسلامی کے 12
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ
داران کو تقرری اور رمضان اعتکاف سمیت
دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
رکنِ شوریٰ نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو دینی ماحول سے
منسلک رہتے ہوئے اخلاص کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)