عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت جڑانوالہ میں محمد سلطان کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں تاجران اور شخصیات سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے وہاں موجود اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں قیمتی مدنی پھولوں سے
نوازا۔
نگرانِ پاکستان مشاورت نے
دنیا بھر میں دینی و فلاحی کام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ
سے زیادہ سے ڈونیشن جمع کرنے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دلانے کا ذہن دیا جس پر
تاجران اور شخصیات نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروایا۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے محمد سلطان کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب
کےلئےفاتحہ خوانی کی اور اُن کی مغفرت کی دعا کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز
فالواپ ذمہ دار نگران پاکستان مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)