امام المجتہدین  حضرت سیّدنا امامِ اعظم ابو حنیفہ رحمۃاللہ علیہ کے سالانہ عرس کے سلسلے میں 2 شعبانُ المعظم 1444ھ بمطابق 22 فروری 2023ء بروز بدھ دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

محفل کا آغاز بعد نمازِ عشا رات تقریباً 8:45 پر کیا جائے گا جس میں تلاوتِ قراٰن، نعت خوانی، جلوس، بیان، دعا اور لنگر کا اہتمام ہوگا۔

اس محفلِ میں شیخ الحدیث والتفسیر  مفتی محمد قاسم عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی  بیان فرمائیں گے۔ تمام عاشقانِ امامِ اعظم ابوحنیفہ  رحمۃاللہ علیہ سے اس محفل میں شرکت  کرنے کی درخواست ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)