دعوتِ اسلامی علمِ دین کی ترویج و اشاعت کرنے، لوگوں کے عقائد و نظریات کی حفاظت کرنے اور انہیں علمِ دین سے روشناس کرنے والی  عاشقانِ رسول کی دینی تحریک ہےجس کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے بڑے احسن اور متعدد طریقوں سے مسلمانوں کو قراٰن و احادیث کی تعلیمات سکھائی جارہی ہے۔

دعوتِ اسلامی نے ملک و بیرونِ ملک میں لوگوں کو علمِ دین سکھانے اور اُن کے ایمان کی حفاظت کرنے کے لئے مختلف ڈیپارٹمنٹس کا قیام کیا ہے جن میں لاکھوں اسٹوڈنٹس علمِ دین حاصل کر رہے ہیں۔

1)جامعۃالمدینہ (بوائز، گرلز)۔ 2)مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز)۔3)مدرسۃالمدینہ (بالغان، بالغات)۔4)فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز، گرلز)۔

فروری 2023ء کی کارکردگی کےمطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے اداروں میں پڑھنے والےعاشقانِ رسول کی تعداد درج ذیل ہے:

#

ڈیپارٹمنٹس

اسٹوڈنٹس کی تعداد

01

جامعۃالمدینہ (بوائز، گرلز)

درسِ نظامی (عالم و عالمہ کورس) کروانے اور دیگر علومِ دینیہ سکھانے والا ادارہ۔

1لاکھ 4 ہزار 857

02

مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز)

بچوں اور بچیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ حفظ و ناظرہ قراٰنِ کریم کی تعلیم دینے والا ادارہ۔

3 لاکھ 41 ہزار 821

03

مدرسۃالمدینہ (بالغان و بالغات)

بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو درست تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے کے لئے۔

3 لاکھ 58 ہزار 321

04

فیضان آن لائن اکیڈمی (بوائز، گرلز)

حفظ و ناظرہ قراٰنِ کریم، درسِ نظامی اور دیگر علومِ دینیہ آن لائن(Online) سکھانے والا ادارہ۔

21 ہزار 841

مجموعی کارکردگی

8 لاکھ 26 ہزار 840