پچھلے دنوں نڑ والا روڈ گلشن کالونی فیصل آباد میں حاجی خلیل عطاری کے گھر پر سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام ہوا جس میں تاجران و شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا کو نماز ، روزے کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا نیز دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے لئے عطیات جمع کرنے اور دیگر کو اس کی ترغیب دلانے کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے علاوہ نگران پاکستان مشاورت نے دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے رمضان اعتکاف کرنے کے بارے میں ترغیب دلائی اور آخر میں دعا سلسلہ ہوا۔ (رپورٹ: عبد الخالق عطاری ، آفس ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)