دنیا بھر میں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام آج رات شب
معراج النبی کے سلسلے میں اجتماعات منعقد
ہوں گے
پاک و
ہند سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج رات” شب معراج“ ہوگی۔ اس مناسبت سے
عاشقانِ رسول محافل کا انعقاد کرتے اور سفرِ معراج کے متعلق ہونے والے بیانات میں
شرکت کرتے ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بھی دنیا بھر میں آج رات عشاء کی نماز
کے بعد اجتماعات منعقدہوں گے ۔
تفصیلات
کے مطابق دعوتِ اسلامی کا مرکزی اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں
ہوگا جس کا آغاز 8بجکر 45 منٹ پر تلاوت و نعت سے ہوگا۔ بعد ازاں مبلغ دعوتِ اسلامی سنتوں بھرا بیان فرماتے ہوئے
واقعہ معراج پر روشنی ڈالیں گے ۔ اس موقع پر مدنی مذاکرے کا سلسلہ بھی ہوگا جس میں شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ سوالات کے
جوابات ارشاد فرماتے ہوئے معراج مصطفٰے صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے۔
دورانِ
اجتماع ”قصیدۂ معراجیہ“ بھی پڑھا جائے گا۔ اختتام پر عاشقانِ رسول کے لئے
لنگر کا بھی اہتمام ہوگا۔