گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ  شوریٰ کے رکن حاجی قاری ایاز رضا عطاری نے نگرانِ حیدرآباد سٹی حاجی محمد سہیل رضا عطاری کے ہمراہ مفتی ابو حماد احمد میاں برکاتی صاحب کی بیماری پر ان کی رہائش گاہ پر عیادت کی۔

دورانِ گفتگو رکنِ شوریٰ نے مفتی صاحب کو مکتبۃ ُ المدینہ کی پیشکش پین ڈیجیٹل قرآنِ پاک (Pen Digital Quran Pak) تحفتاً پیش کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے نئے پروجیکٹس کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے ملک و بیرون ملک میں ہونے والے دینی کاموں سے آگاہ کیا جس پر مفتی صاحب نے دعوتِ اسلامی کی دینی خدمات کو سراہا اور دعاؤں سے نوازا۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)