27 اکتوبر 2022ء کو ڈیفنس کراچی میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں عظیم الشان اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری، چیئرمین سیلانی ویلفیئر مولانا بشیر فاروق قادری صاحب، گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی دینی، سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔


دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ FGRFپریشان حال اور دُکھی انسانیت کے ساتھ ہمدردی کے لئے ہر وقت پیش پیش رہتا ہے۔ FGRF ابھی سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف تھا کہ عنقریب سردی کے موسم کا بھی آغاز ہونے جارہا ہے۔

FGRF نے اس صورتحال سے بھی نمٹنے کی تیاری کرلی ہے اور ضرورت مندوں کو سردی سے بچانے کے لئے کمبل (Blanket)تیار کرنا شروع کردیا ہے۔ عاشقان رسول بھی مالی طور پر اس فلاحی کام میں FGRFکی مدد کرسکتے ہیں ۔

ڈونیشن دینے والے اسلامی بھائی ایک کمبل کی قیمت 800 روپے FGRF کو جمع کرواسکتے ہیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2022ء کو ملتان کے ایک ہال میں عظیم الشان پروفیشنلز اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات و شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک حضرات کو اپنا کچھ نہ کچھ وقت دینی کاموں میں بھی صرف کرنے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی ) کےزیر اہتمام 28 اکتوبر 2022ء کو یونیورسٹی آف ہری پور میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کی انتظامیہ، پروفیسرز اور اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی توصیف رضا عطاری نے ”سیرت مصطفٰےﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام 27 اکتوبر 2022ء کو خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں اجتماع میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج سے پروفیسرز، ڈاکٹرز، پرنسپل، عہدیداران اور میڈیکل کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔


27 اکتوبر 2022ء کو شعبہ تعلیم (دعوت اسلامی) کےزیر اہتمام قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس منعقد ہوا جس میں کالج کے پرنسپل، مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ڈین (Dean) ایچ او ڈی (HOD) اور کثیر تعداد میں ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے ”سیرت مصطفٰے ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور شرکا کو سنت نبوی ﷺ پر عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


28 اکتوبر 2022ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام سیالکوٹ میڈیکل کالج میں میلاد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی انتظامیہ، پروفیسرز اور میڈیکل سے وابستہ افراد و شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردری کرنے، سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے اور انسانیت کی خدمت کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات ملتان روڈ بورے والا میں قائم ڈگری کالج باہر والا گراؤنڈ نزد تحصیل کچہری میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

تلاوتِ کلامِ پاک سے اجتماع کا آغاز کرنے بعد نعت خواں اسلامی بھائی نے حضور ﷺ کی بارگاہ نذارنۂ عقیدت پیش کیا،بعدازاں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”لعابِ دہنِ اقدس کی برکتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔

بعدِ بیان معمول کے مطابق درودِ پاک پڑھائے گئے نیز ذکر اللہ کا بھی سلسلہ رہا جبکہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے رقت انگیز دعا کروائی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃ المدینہ فیضان مدینہ فیصل آباد کے وہ طلبۂ کرام جن کی سال 2022ء میں دستار بندی کی گئی ان کی اور پاکستان مشاورت آفس فیصل آباد کے ذمہ داران کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کی پاس حاضری ہوئی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے فارغ ہونے والے طلبہ ٔکرام اور ذمہ داران کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئےدعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے نیز 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کے بارے میں ترغیب دلائی۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تکبر، غرور اور عناد جیسی باطنی بیماریوں سے بچتے ہوئے نیکیوں بھری زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور حاضرین کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔آخر میں طلبۂ کرام اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات کراچی سندھ کے علاقے DHA میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق تلاوتِ قرانِ مجید سے اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا جبکہ اسلامی بھائی نے سرکارِ دوعالم ﷺ کی تعریف میں نعت شریف کا نذارنہ پیش کیا نیز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔

بعد اجتماع مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد علی عطاری نے دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ جات کے لئے 13 نومبر 2022ء کو ہونے والے ٹیلی تھون میں زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے پر کلام کیا جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر کے لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں لاری اڈہ بائی پاس روڈ باغ  کشمیر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت رہی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے پیارے آقا ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”تاجرداروں کا آقا ہمارا نبی“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو سرکار ﷺ کے اوصاف و کمالات کے بارے میں بتایا اور انہیں حضور ﷺ کی سیرت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی وقارالمدینہ عطاری بھی سنتوں بھرے اجتماع میں شریک تھے۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد  پاکستان کے علاقے ستارا سپنا سٹی ڈائیو روڑ پر واقع ایک شخصیت کی رہائش گاہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مختلف تاجران، شخصیات اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں نمازوں کی پابندی کرنے اور حضور ﷺ کی سنتوں پر عمل کرتے ہوئے دیگر نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ٹیلی تھون میں ڈونیشن جمع کروانے اور دیگر کو اس کی دعوت دینے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے دعا کروائی۔واضح رہےکہ اس موقع پر نگرانِ پاکستان مشاورت کے ہمراہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)