پچھلے دنوں دیوان خاص مارکی چنیوٹ روڈ بھوانہ   دعوت اسلامی کے تحت ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں بھوانہ اور اطراف سے کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ﷺ سے کیا گیا ۔ اس کے بعد نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شرکا سے سنتوں بھرا بیان کیا ۔ نگران پاکستان مشاورت نے نیکی کرنے کاجذبہ دیتے ہوئے رمضان اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی ۔

بیان کے بعد ذکرو دعا کا سلسلہ ہوا جس میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی اور بعد اجتماع اسلامی بھائیوں نے نگرا ن پاکستان مشاورت سے ملاقاتیں بھی کیں ۔ (رپورٹ: عبد الخالق نیوز فالو اپ ذمہ دار / کانٹینٹ : محمد مصطفیٰ انیس)