28 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت
اسلامی کے شعبہ پروفیشنلز فورم کے تحت 5 فروری 2023ء کو جامع مسجد سکینہ قذافی
اسٹیڈیم، گیٹ نمبر 9، بالمقابل دیوان خاص ہال لاہور ”فرض علوم کورس“ کا
انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے وابستہ پروفیشنلز حضرات نے شرکت کی۔
شیخ
الحدیث مفتی محمد ہاشم خان عطاری مُدَّ ظِلُّہُ
العالی نے ”اللہ پاک کی ذات کے متعلق عقائد“ پر گفتگو فرمائی اور سوال و جواب کا سیشن ہوا۔
اس
موقع پر نگران مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطاری بھی موجود تھے۔