3 فروری 2023ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام نماز جمعہ سے قبل جامع مسجد بغداد، باتھ آئی لینڈ کلفٹن کراچی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقادکیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کونمازوں کی پابندی کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔