29 جمادی الاولٰی, 1447 ہجری
ماہ
رجب المرجب میں نفل روزوں کی برکتیں لوٹنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام دنیا
بھر میں سحری و افطاری اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں جس میں عاشقان رسول روزہ و
افطار کرنے کے ساتھ ساتھ نماز تہجد ادا کررہے ہیں۔اس کے علاوہ بارگاہ رب العزت میں
اپنے مقام کو بلند کرنے اور مغفرت طلب کرنے لئے دعا و مناجات کا سلسلہ بھی جاری
ہے۔
اسی
سلسلے میں پچھلے دنوں جامع مسجد خضری برنیانوالی گڑھی اعوان حافظ آباد میں سحری
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 170 افراد نے شرکت کی۔
اجتماع
میں نگران ڈسٹرکٹ محمد وسیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ماہ رجب و
شعبان میں نفل روزے رکھ کر اس کی برکتیں لوٹتے ہوئے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا
ذہن دیا۔سحری اجتماع میں نماز تہجد اور رقت انگیز دعا کا سلسلہ ہوا۔
Dawateislami